ہوسکتا ہے اس وزارت کا یہ میرا آخری خطاب ہو، شاہ محمود قریشی

April 02, 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے دفتر خارجہ میں آج میرا اس وزارت کا آخری خطاب ہو۔

انہوں نے خطاب میں اپنی وزارت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حالات کیا بنتے ہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدم اعتماد میں کامیاب نہ بھی ہوئے تو آئندہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔