ریحام خان نے نواز شریف کی تعریف کردی

April 02, 2022

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ یہ کہنا پڑتا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نہ صرف سب سے مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما ہیں بلکہ ایک عظیم بھائی اور بزرگ بھی ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ جس طرح انہوں نے پارٹی کے بہترین مستقبل کے لیے کام کیا وہ متاثر کن ہے۔