• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد

فوٹو بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے  بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کےلیے امید کا باعث ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔

یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے۔

رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے ناقد نکلے۔

نئے منتخب پوپ نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی۔ 

قومی خبریں سے مزید