مریم نواز نے نواز شریف کی سپریم کورٹ کا فیصلہ سنتے تصویر جاری کردی

April 08, 2022

فوٹو، ٹوئٹر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے والد نواز شریف کی سپریم کورٹ کا گزشتہ روز دیا گیا تاریخی فیصلہ سنتے تصویر جاری کردی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’جشن، بادشاہ اور ماشاءاللہ‘ کا کیپشن دیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے والد کی ویڈیو لال دل ایموجی کے ساتھ شیئر کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نےڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزیراعظم، صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے۔