اسپیکر کی غیر حاضری میں ڈپٹی اسپیکر ہی اسپیکر ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

April 14, 2022

سابق وفاقی وزیر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ اسپیکر کی غیر حاضری میں ڈپٹی اسپیکر ہی اسپیکر ہیں۔

ایک بیان میں فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے یقیناً ممبران اسمبلی سے رابطہ کیا ہوگا اور چیک کیا ہوگا۔ کسی کو استعفے پر اعتراض تھا تو ڈپٹی اسپیکر کو کہہ سکتے تھے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ میں عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنی۔ جتنا عدم استحکام پیدا ہوا ہے شاید عام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا۔