مراسلے پر شک ہے تو جوڈیشل کمیشن بنائیں، شاہ محمود قریشی

April 17, 2022

کراچی کے باغ جناح میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مراسلے پر شک ہے تو جوڈیشل کمیشن بنائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اس موقع پر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست دانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، حکومت حرام کی دولت سے تبدیل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سات سمندر پار سے حکم آیا اور راتوں رات اتحاد ٹوٹ گیا۔

تحریک انصاف کے جلسے سے عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔