دوہرے قتل میں ملوث ایم پی اے لاپتہ ہے، سی سی پی او پشاور

April 22, 2022

سی سی پی او پشاور اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کیس میں ملوث رکن کے پی اسمبلی فیصل زمان ایم پی اے پاسٹل سے شام 4 بجے سے لاپتہ ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز خان نے کہا کہ ایم پی اے فیصل زمان 4 بجے کے بعد سے لاپتا ہیں۔

اعجاز خان نے کہا کہ سب جیل سے فرار ہونے پر ہماری ذمہ داری نہیں بنتی۔

سی سی پی او اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہاسٹل میں ایم پی اے فیصل زمان کا کمرہ لاک کردیا۔

فیصل زمان پر پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے۔