پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ

April 23, 2022

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متفق ہیں کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہوسکتے جو ہم دے رہے ہیں، ہمیں اس کو کم کرنا پڑے گا۔آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل (Atlantic Council) میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔