پاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ترجمان پاک فوج

April 24, 2022

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں دن رات سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں، اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج اس سے پہلے یہ بھی بتا چکے ہیں کہ پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے اور اس کا تدارک کرے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔