• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا کوئی سازش نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد آپ کا سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے اپنے اکاؤنٹس چھپائے۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹے تھے، جھوٹے ہو، نالائق تھے نالائق ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، پاکستان کے عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہےہیں، عمران خان نے چار سال تک عوام کو لوٹا، معیشت تباہ کیا، 8 مارچ کو ٹیلی گرام ملتا ہے، 27 مارچ تک سوئے ہوئےتھے؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سفیر نے لکھا ہے ڈی مارش کرنا چاہیے، وہ بھی نہیں کیا، جب اتحادی چھوڑ کر چلے گئے تو سازش کا ڈرامہ رچایا، 16 مارچ کو امریکی عہدیدار کو او آئی سی اجلاس میں کیوں بلایا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو ملک مداخلت کر رہا تھا اس کے نمایندہ کو دعوت دے کر پاکستان بلایا، عمران خان نے کئی دنوں تک  مراسلے کو کیوں چھپائے رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نےکہا بھارت میں مودی  آیا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائےگا، اسی مودی نے کشمیر کوہڑپ کیا تو آپ خاموش رہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال ہوگئے، اکاونٹس ڈیکلیئر نہ کرتے ہوئے بیرون ملک سے پیسے لیے، شوکت خانم کےلیے فنڈنگ کی اور پیسے پارٹی پرخرچ کیے، عمران خان نےالیکشن کمیشن میں اپنے اکاؤنٹس چھپائے رکھے، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے والا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، جھوٹ بولنا بند کریں، عمران خان نے توشہ خانے تحائف کو ذاتی کاروبار کے لیے استعمال کیا،  توشہ خانہ، آٹا، چینی، بجلی چور ہمیں لیکچر نہ دے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ادویات اور کورونا فنڈ پر ڈاکہ ڈالا، عوام نے جس کو مسترد کیا ہے اس کا نام عمران خان ہے، عمران خان نے پاکستان کے بیت المال پر ڈاکہ مارا، آپ نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے یہ ہے آپ کی اصلیت۔

انہوں نے کہا کہ  دھرنے دینا تو عمران خان کی قسمت میں لکھا ہوا ہے، پاکستان کےعوام آپ کو نا لائقی، نا اہلی، جھوٹ کی وجہ سے مسترد کرچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب آپ ایک انگلی کسی کی بیٹی کےاوپر اٹھاؤگے ، آپ پر تین انگلیاں اٹھیں گی، آپ نے ملک کو 45ہزارارب روپے کا مقروض کیا، جو تمہاری غنڈہ گردی میں نہ آئے اسے کہتے ہو استعفیٰ دے دو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد آؤگے تو سوال پوچھا جائےگا توشہ خانہ کی گھڑیاں کدھر گئیں، فارن فنڈنگ کےاربوں روپے کا جواب لے کر آنا اسلام آباد کی طرف۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز نےاین ایس سی کو بتا دیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، فرنٹ مین کے پاس عہدے نہیں ہوتے، اسلام آباد میں شہزاد اکبر اور پنجاب میں فرح بی بی کو رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالےجائیں گے، سازش کا بیانیہ دفن ہوگا، عمران خان کو کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پاکستان میں معاشی دہشتگردی کرکے گئے ہیں، ان کے گند کو ٹھیک کرنے کےلیے مفتاح اسماعیل کو بھیجا گیا ہے، جہاں جہاں یہ ریلی یا جلسے کریں گے وہاں انہیں سیکیورٹی دی جائے گی، یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں، نوٹنکی پر لوگ یقین نہیں کرتے، پہلےبھی ایک کمیشن بنا تھا جس کے بعد موصوف نے تماشا لگایا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچھلے ہفتےمیں صدر کو دو دفعہ ڈائریا، دو دفعہ بخار، دو دفعہ سر درد ہوچکا ہے، صدر پاکستان کو اس لیےدرد ہوا کہ انہیں حلف لینا تھا، صدر مملکت نے کابینہ سے حلف لیا، صدرکا حلف لینا ثابت کرتا ہے حکومت آئینی طریقے سے بنی ہے۔


قومی خبریں سے مزید