سہون بم دھماکا کیس: ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

April 26, 2022

سندھ ہائی کورٹ نے سہون بم دھماکہ کیس میں دو ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سیہون بم دھماکا کیس میں سزا کے خلاف دو ملزمان نادر علی اور فرقان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سندھ ہوئی کورٹ میں ہوئی۔

فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، سرکاری وکیل کا موقف ہے کہ سیہون واقعے میں 70 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان نادر اور فرقان کو 2020 میں سزائے موت سنائی تھی۔

کیس میں عبدالستار، اعجاز تنویر سمیت 5 ملزمان تاحال مفرور ہے، پولیس کے مطابق ملزمان پر سیہون بم دھماکے میں سہولت کاری کا الزام تھا دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم آئی ایس آئی ایس سے ہے۔