وزیرِ اعظم شہباز شریف کی روضۂ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری

April 29, 2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ؐمیں روضۂ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری دی ہے۔

پاکستانی وفد نے بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کے ہمراہ روضۂ رسول ﷺپر دوبارہ حاضری دی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے نمازِ فجر کے بعد مدینہ میں ہی قیام کیا ہے، وہ آج نمازِ جمعۃ الوداع مسجدِ نبوی ﷺ میں ہی ادا کریں گے۔

نمازِ جمعہ کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف کی جدہ روانگی متوقع ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف آج عمرہ ادا کریں گے اور نمازِ تراویح مسجدالحرام میں ادا کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے رہے ہیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف مسجدِ نبوی ﷺ میں ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کر رہے ہیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ہی وزیرِاعظم شہباز شریف کی خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔