گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

April 30, 2022

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کا جائزہ لینے کے لیے آئینی ماہرین کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج شام گورنر ہاؤس میں گورنر عمر چیمہ کی زیر صدارت ہوگا۔

اس اجلاس میں حمزہ شہباز کی حلف برداری سمیت لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی پٹیشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور حلف برداری میں غیر آئینی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب حلف برداری کی تقریب کو مسترد کر چکے ہیں، حلف برداری کے بعد قانونی آپشنز کا جائزہ لیں گے۔