آج سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی،وزارت توانائی

May 01, 2022

وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2000 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔

بیان کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز کے سوا بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ 50 فیصد کم ہوجائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی ہے، لیسکو کے کوٹے میں 400 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق اب مجبوری میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں دس، دس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔