مدینہ میں ہلڑبازی کرنیوالوں کو سزائے موت دی جانی چاہیے، طاہر اشرفی

May 02, 2022

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) پا کستان علما ء کونسل کے چیئر مین حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مقدس ترین مقام پر تاریخ کا ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس سے پورے عالم اسلام اورپاکستان کا سر شرم سے جھک گیا، پی ٹی آئی کے عمل کی وجہ سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے قانون اپنا راستہ خود بنائیگا۔ گزشتہ روز اسلام آ باد میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین دن پہلے مقدس ترین مقام پر تایخ کا ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور اُن کا وفد نکلا ہوٹل سے لیکرگنبد خضریٰ تک ایک ہی نعرہ لگایا گیا۔ اذان مغرب کے دوران غلیظ نعرے بازی کی گئی جس سے تقدس پامال ہوا ہے۔ حرم شریف کے واقعہ کی مذمت کی جاتی لیکن اس کی بجا ئے پی ٹی آئی کے دوستوں نے اسے اور رنگ دیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان عاشق رسول ہیں تو وہ اس واقعہ کی مذمت کرتے بلکہ وہ اس کو جائز سمجھ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کی چادر کھینچی گئی اور شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے گئے۔ اگر وہاں ن لیگ ورکرز نکل آتے بہت بڑا فتنہ ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے یہ کہاتھا ان کا سعودی عرب میں لوگ استقبال کرینگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے مقدمے شیخ راشد کی گرفتاری کا وزارت داخلہ کو پتہ ہو گا ۔