منظور وسان کی فروری کے پہلے ہفتے میں عام انتخابات کی پیشگوئی

May 02, 2022

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے فروری 2023ء کے پہلے ہفتے میں عام انتخابات کی پیشگوئی کردی۔

کراچی سے جاری بیان میں منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ عام انتخابات فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان رواں سال نومبر میں ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے مزید کہا کہ دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں، دھرنوں سےحکومتیں نہیں جاتی۔