میٹھی عید پر خوشیوں کی بھرمار، ہر چہرے پر مسکان

May 04, 2022

میٹھی عید پر خوشیوں کی بھرمار ہے، ہر چہرے پر مسکراہٹ، ہر جانب ہلہ گلہ، پارکس، چڑیا گھر، تفریحی مقامات ہر جگہ عوام کا رش ہے۔

عید کے پہلے دن بچوں نے سب سے بڑھ کر مزے کیے، من پسند چیزیں کھائیں، کھلونے خریدے اور جھولے جھولے۔

بچوںنے عید کے دوسرے دن مزید عیدی جمع کرنے اور لٹانے کیلئے بھی پلان تیار کرلیے۔

عید کے پہلے دن مہمان بن کر دعوتیں اُڑانے والوں نے میزبانی کے لیے بھی مینیو تیار کرلیے ہیں۔