روس سے تیل ، ایل این جی خریدنے کی بات کی تھی ، موجودہ حکومت نے ختم کردی، حماد اظہر

May 04, 2022

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ روس سے تیل ، ایل این جی کی خریداری پر بات کی گئی تھی،موجودہ حکومت نے اسے ختم کر دیا۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بطور وزیر توانائی روسی ہم منصب سے تیل،ایل این جی کی خریداری پر بات کی تھی۔

حماد اظہر نے کہا کہ روس سے عالمی منڈی سے 30 فیصد سستی گیس اور تیل خریداری پر بات چیت کی تھی، ہماری حکومت کے خاتمے کے بعد روس سے یہ بات چیت ختم کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جرمنی، اٹلی، فرانس، اسپین، چین اور جاپان بھی روس سے کوئلہ، تیل، گیس خریدتے ہیں۔