وزیرِ ماحولیات سندھ نے عوام کو کیا مشورہ دیدیا؟

May 05, 2022

وزیرِ ماحولیات اسماعیل راہو نے سندھ کے عوام کو زیرِزمین پانی کم استعمال کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

کراچی سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں دریائی پانی کم ملنے کی وجہ سے زیرِ زمین پانی کی پمپنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 برس میں فصلوں کی پیدا واری لاگت میں 3 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی مسلسل کمی سے سندھ کے جنوبی علاقوں کا زیرِزمین پانی ناقابلِ استعمال ہو چکا ہے۔

وزیرِ ماحولیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو دریائی پانی کی قلت کے باعث سندھ میں زیرِ زمین پانی کی پمپنگ تیزی سے بڑھنے پر تشویش ہے۔