امریکی صدر اس ماہ جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کرینگے

May 06, 2022

امریکی صدر جو بائیڈن رواں ماہ جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن دورہ ایشیا میں اپنے جنوبی کوریائی اور جاپانی ہم منصب سے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کریں گے۔

دورے کے دوران امریکی صدر روس کو یوکرین پر حملے کیلئے جوابدہ ٹھہرانے پر بھی بات کریں گے۔

صدر بائیڈن کے دورے کے دوران ٹوکیو میں کواڈ رکن ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت بھی ہوگی۔