JS انویسٹ منٹس کی جانب سے مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ متعارف

May 14, 2022

کراچی (جنگ نیوز )جے ایس انویسٹمنٹس، پاکستان یپرائیویٹ سیکٹر کی سب سے پرانی ایسیٹ منیجمنٹ کمپنینے مائیکرو فنانس سیکٹر کے لیے جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ (JSMFSF) کے نام سے مخصوص انکم فنڈ متعارف کراکر ایک بارپھر مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ فنڈ کی ابتدائی عوامی پیشکش 11مئی 2022کو کی گئی، اور یہ فنڈ سرمایہ کاری کے لیے دستیاب ہے۔ اس اضافے کے ساتھ، کمپنی پاکستان کے سرمایہ کاروں کو اثاثوں کے تمام درجات تک رسائی فراہم کرنے کے اپنے وژن پر قائم ہے۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مائیکرو فنانس سیکٹر کی نمو کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس بڑھتے ہوئے شعبے میں قرضوں کی شرح منافع روایتی بینکنگ سیکٹر کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہے۔مائیکروفنانس سیکٹر نے پاکستان میں 2012 سے اب تک روایتی بینکنگ سیکٹر کی 13 فیصد نمو کے مقابلے میں 42فیصد سالانہ نمو کے ساتھ بڑی کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ شعبہ شرح منافع کے لحاظ سے دستیاب فکسڈانکم انسٹرومنٹس کے مجموعی شعبے کی بھی قیادت کر رہا ہے۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ ایک اوپن اینڈ انکم فنڈ ہے اور اس کی سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان میں ایک پائیدار، مضبوط اور جامع مالیاتی شعبے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔