پی ایف یو جے (دستور) کے انتخابات کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل

May 14, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات 2022-23، کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ وصول شدہ کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال کے بعد درج ذیل کاغذات نامزدگی درست قرار پائے گئے۔ برائے صدارت محمد نواز رضا، مشتاق تنولی، فرخ سعید خواجہ، سعید آسی، اے ایچ خانزادہ، مظفر اعجاز، عامر لطیف، نثار اعوان۔ برائے سیکرٹری جنرل محمد منیر، رحمان بھٹہ، سید مظفر اعجاز، اے ایچ خانزادہ، سہیل افضل خان، مظہر جاوید، مہتاب اشرف خان، نصیر احمد ناصر۔ کچھ نامزدگی فارم مسترد کئے گئے۔ ان امیدواروں یا ان کے تجویز کنندہ /تائید کنندہ کے نام متعلقہ یونین کی ممبر شپ لسٹ میں موجود نہیں۔ آئین کے مطابق امیدوار اور اس کے تجویز کنندہ، تائید کنندہ کیلئے یونین کا رکن ہونا ضروری ہے۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اعتراضات اور اپیل 15 مئی کو رات بارہ بجے تک چیئرمین الیکشن کمیٹی مغیث اشرف بیگ کو بھیجی جاسکتی ہے۔