مردان جلسے کیلئے بھی عمران نے کے پی کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا

May 14, 2022

پشاور (جنگ نیوز) عمران خان کی جانب سے مردان جلسے میں آنے کیلئے بھی ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا .

خیبرپختونخوا میں معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹرسیف نے تصدیق کی کہ عمران خان کےپی حکومت کےہیلی کاپٹرمیں مردان آئے،وزیراعلیٰ اسلام آبادسےواپسی پرعمران خان کوجلسہ گاہ لائے.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابھی عمران خان کےہمراہ تھے، وزیراعلیٰ نے اپنے اختیارات کے تحت ہیلی کاپٹر استعمال کیا، محمودخان سرکاری دورےپراسلام آباد گئے تھے.

جلسہ رات میں ختم ہوااس لیےعمران خان گاڑی میں واپس گئے، واضح رہے کہ اس سےپہلےبھی کےپی حکومت کاہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر نیب تحقیقات کررہاہے۔