ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب اور دیگر رہنماؤں کی ایم کیو ایم میں واپسی

May 14, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم سے علیحدہ ہونے والے سابق صوبا ئی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد سمیت چار رہنمائوں نے جمعے کو ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی ،ان رہنماؤں نے 2015 میں پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن 2018 کے عام انتخابات میں شکست اور مشاورت میں شامل نہ کیے جانے پر پی ایس پی سے الگ ہو گئے تھے،جمعہ کی شام ایم کیو ایم کے منحرف رہنماء ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک، سید طحہ ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچے توایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سابق رہنمائوں کا استقبال کیا، وسیم اختر ، ارشد حسن سمیت اراکین رابطہ کمیٹی نے ان کا استقبال کیا،۔ڈاکٹر صغیر احمد ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر وسیم آفتاب سابق رکن صوبائی اسمبلی جبکہ سلیم تاجک بھی ایم کیو ایم میں اہم تنظیمی ذمے داریاں سر انجام دیتے رہے ہیں۔