فیصل آباد ایئرپورٹ عملے نے 1 ہزار ڈالر کی رقم لوٹا کر فرض شناسی کی مثال قائم کردی

May 14, 2022

فیصل آباد ایئرپورٹ کے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کے ایک ہزار ڈالر واپس کردیے۔

ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی اور شہری کے ایک ہزارڈالرز واپس کردیے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ رقم کامالک دبئی جاچکا تھا رقم اس کےبھائی کو دی گئی ہے، ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی کے ذریعے مالک کی شناخت کی گئی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ شہری کی رضا مندی کے بعد رقم اس کے بھائی کے حوالے کی گئی ہے۔