کووڈ وباء شمالی کوریا میں ’بڑی تبدیلی‘ کا باعث بن رہی ہے، کم جونگ

May 15, 2022

سیول (اے ایف پی) شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ کا کہنا ہے کہ کووڈ کی وباء شمالی کوریا میں ’بڑی تبدیلی‘ کا باعث بن رہی ہے جس سے ہفتے کو 21نئی اموات ہوئی ہیں۔ کووڈ 19 اپنے پہلے کیسز کی تصدیق کے دو دن بعد حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پانچ لاکھ سے زائد لوگ بیمار ہو چکے ہیں۔ اپنی غیر ویکسین شدہ آبادی کے ذریعے بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اپنے ’زیادہ سے زیادہ ہنگامی قرنطینہ نظام‘ کو فعال کرنے کے باوجود شمالی کوریا میں اب روزانہ ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔