افغانستان: کرنسی کا کاروبار کرنے والی دکانیں بند

May 16, 2022

کابل (اے ایف پی) اتوار کو پورے افغانستان میں کرنسی کا کاروبار کرنے والی ہزاروں دکانیں بند ہوگئیں۔ یہ اقدام طالبان حکام کی جانب سے لائسنس فیس میں اضافے کے خلاف احتجاجاً اٹھایا گیا۔ اس کے علاوہ منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ واضح رہےکہ اشرف غنی حکومت کے خاتمے کے بعدافغانستان میں بینکنگ نظام تباہ ہوگیا تھا۔