کینیڈا، آخری رسومات کے بڑھتے اخراجات، لاوارث لاشوں میں اضافہ

May 20, 2024

ٹورنٹو (نیوز ایجنسی ) کینیڈا کے کچھ صوبوں میں حالیہ برسوں میں لاوارث لاشوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ آخری رسومات کے بڑھتے ہوئے اخراجات بتائی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں انڈسٹری ٹریڈ گروپ کے تخمینے کے مطابق کینیڈا میں آخری رسومات کی مجموعی لاگت آٹھ ہزار 800ڈالر ہو گئی ہے جو 1998میں چھ ہزار ڈالر تھی۔کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی پر مشتمل صوبے انٹاریو کے چیف کورونر ڈرک ہیئر نے بتایا کہ صوبے میں 2023میں لاوارث لاشوں کی تعداد 1،183ہو گئی ہے جو 2013میں 242تھی۔