چرس اسمگلنگ ناکام ، ملزم گرفتار

May 17, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بجلی روڈ پولیس نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے منشیات کے ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بجلی روڈ اللہ وسایا نے دیگر عملے کےہمراہ دوران چیکنگ منشیات کے ایک سمگلر محمد نعیم ساکن کلی عبدالرحمن زئی قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 14 کلوگرام چرس برآمد کرلی ملزم چرس کوبوری میں ڈال کر ملتان اسمگل کرنا چارہا تھا کہ پولیس نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی۔