ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کئے جائیں‘ غلام نبی مری

April 27, 2024

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘کوئٹہ کے صدرغلام نبی مری اور حاجی محمد ابراہیم پرکانی نے ٹرانسپورٹرز کے احتجاجی کیمپ جاکر یکجہتی کااظہارکیا رہنماؤں نے کہاکہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کرکے حل یقینی بنائے کوئٹہ تفتان کوئٹہ جیکب آبادکوئٹہ مکران کے ٹرانسپورٹرزاحتجاج پرمجبور ہیں کیونکہ ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود ان سے بھتہ لیاجارہاہے ٹرانسپورٹ کی بندش سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے حکومت مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔