حاجی لشکری رئیسانی سے نسیم الرحمٰن ملاخیل کی ملاقات

April 27, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملاخیل کی قیادت میں ایک وفد نے سراوان ہاؤس میں ملاقات کی ، اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رضا الرحمٰن و دیگر بھی موجود تھے ملاقات میں کوئٹہ کے اجتماعی مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔