محمود اچکزئی کیخلاف مقدمہ واپس لیاجائے‘ کوئٹہ بار

April 27, 2024

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ بارایسو سی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری علی بلاول کھوسہ نائب صدر کوئٹہ حمیرہ منیر نائب صدر سریاب ملک تنویر اسلم شاہوانی نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا جوائنٹ سیکرٹری خالد ناصر فنانس سیکرٹری اصغر مندوخیل لائبریری سیکرٹری کامران بنگلزئی نے کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی جماعت کے سربراہ کو جعلی مقدمے اور جیل سے ڈرایا نہیں جاسکتا ریاست ناکام تجربات پھر سے دوہرا رہی ہےتاکہ انسانی اور قومی حقوق اور آئین کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کیاجاسکے۔