اقتصادی رابطہ کمیٹی، پٹرولیم مصنوعات پر 55 ارب، 48 کروڑ روپے سبسڈی کی منظوری

May 17, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ کی زیر صدارت ا ی سی سی کےا جلاس میں ٹی سی پی کو دو لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مارچ 2022کو جاری کردہ نوٹیفکیشن جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا .

یکم مئی سے 15مئی کے دوران قیمتوں کو برقرار رکھنے اور عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے فرق کے تناظر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو سبسڈی دی جائیگی .

ای سی سی نے دو لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی بھی منظور ی د ی ،ای سی سی کااجلاس وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت پیر کو ہوا.

ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار کھنے کے باعث حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوںاور ریفارئنرز کو قیمتوں کے فرق کو پورا کرنےکیلئے 55ارب48کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ۔