مراد علی شاہ سے یورپین یونین کے وفد کی ملاقات

May 17, 2022

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے یورپین یونین کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں تھومس ڈائلر، ڈلارڈ ٹیلانے اور پولیٹیکل آفیسر سمیت دیگر موجود تھے۔

ترجمانوزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تجارتی فروغ اور جی ایس پی پلس سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات میںیورپین یونین کے وفد نے بریفنگ دی کہ ٹیلنٹ پارٹنرشپ پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں، جس کے تحت گروپ ممالک میں تارکین وطن کی آمد رک سکے گی، ہنرمند نوجوانوں کو گروپ ممالک میں روزگار کے لیے بھیجا جائے گا۔

وفد کی جانب سے بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس گروپ میں ایشیا، افریقا کے کچھ ممالک اور فرانس شامل ہو گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ فش ہاربر اتھارٹی کو ہم اپ گریڈ کررہے ہیں، اس قسم کے منصوبوں کیلئے بہترین سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، جس سے پاکستان کی تجارت کو بہت فائدہ ہوگا، سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی اور اقدامات کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کیلئے پروڈکشن سسٹم بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، جی ایس پی پلس کیلئے پاکستان کو اپنی مصنوعات کے معیار بہترین کرنا ہوگا۔