مائیکل اینجلو کا دوبارہ دریافت خاکہ 4ارب 72 کروڑ روپے میں نیلام

May 19, 2022

پیرس (اے ایف پی) مشہور اطالوی مصور مائیکل اینجلو کی حال ہی میں دریافت شدہ خاکے کی نیلامی پیرس میں ہوئی اور یہ 2 کروڑ 30 لاکھ یوروز (تقریباً 4 ارب 72 کروڑ روپے) میں نیلام ہوا۔ اس سے قبل ان کا سب سے مہنگا خاکہ لندن میں 2000ء میں 95لاکھ یوروز(1ارب 95 کروڑ روپے) میں نیلام ہوا تھا۔ کرسٹی کی قدیم اور انیسویں صدی کے خاکوں کے محکمے کی ڈائریکٹر ہیلن ریہال کا کہنا تھا کہ مائیکل اینجلو کے 10سے کم خاکے پرائیویٹ لوگوں کے پاس ہیں۔ آخری مرتبہ اسے پیرس کے ڈرائوٹ ہوٹل میں 1907ء میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ 2019میں ماہرین نے اس کی شناخت اطالوی مصور کے کام کے طور پر کی تھی اور گزشتہ برس ستمبر میں اسے فرانس کا قومی خزانہ قرار دیا گیا تھا۔