کراچی: لڑکی کو تنگ کرنے والوں کو سزا سنادی گئی

May 19, 2022

کراچی کے بس اسٹینڈ پر لڑکی کو تنگ کرنے کے دو ملزمان کو سزا سنادی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم جعفر اور فیضان کو دو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان پر 10،10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔