عمران خان کے گجرانوالہ جلسے سے چند دلچسپ تصاویر وائرل

May 19, 2022

فوٹو کولاج بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے گوجرانوالہ میں جلسے کی چند دلچسپ تصویریں سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہیں۔

گوجوانوالہ میں سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کیا گیا جلسہ دلچسپ پلے کارڈز اور معذور افراد کی شرکت کے سبب سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس وقت گوجرانوالہ جلسے کا ایک پلے کارڈ خوب وائرل ہے جس پر ایک پی ٹی آئی کے حمایتی کی جانب سے علیم خان اور جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس کارڈ پر کارکُن کا لکھنا ہے کہ ’نہ علیم رہا نہ ترین رہا، رب کا فیصلہ بہترین رہا۔‘

اس کے علاوہ اس جلسے میں شریک متعدد معذور افراد بھی سوشل میڈیا پر اپنے جوش و جذبے کے سبب خوب توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور پلے کارڈ بھی زیرگردش ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ ’افسوس! میں پہلے ن لیگ کا حامی تھا۔‘

ایک اور دلچسپ پلے کارڈ پر ایک کارکُن کا لکھنا ہے کہ ’ مجھے آج اپنی اہلیہ کو لے کر سسرال جانا تھا اور میں جلسے میں آ گیا ہوں، یقیناً میری بیوی اب مجھ سے ناراض ہو جائے گی۔‘