عمران خان کو کچھ ہوا تو حالات کو کوئی قابو میں نہیں رکھ سکے گا، اسد عمر

May 19, 2022

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو کوئی حالات قابو میں نہیں رکھ سکے گا۔

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہعمران خان کو سیکیورٹی کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے، فیصلہ کرنے والے کان کھول کرسن لیں، تاریخ معاف نہیں کرتی۔

اسد عمر نے لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کے پی کے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، لانگ مارچ میں سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی بھی ہوگی، کراچی، حیدر آباد، سکھر اور کوئٹہ کے لوگ اپنے شہروں میں سڑکوں پر ہوں گے۔