• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی---فائل فوٹو
شوکت یوسفزئی---فائل فوٹو

سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکS انصاف خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تحریکِ انصاف لانگ مارچ کے لیے مکمل تیار ہے۔

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ پُرامن ہو گا اور اس میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کرے تو لانگ مارچ سے متعلق کچھ فیصلہ ہو سکتا ہے، تاہم اس بار کچھ حاصل کیے بغیر لانگ مارچ ختم نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کر کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے، ہمیں کنٹینرز ہٹا کر راستے کھولنے کی ضرورت نہیں، جہاں راستہ بند ہو گا وہیں دھرنا دیا جائے گا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرائے اور بانیٔ پی ٹی آئی تک ان کے وکلاء اور اہلِ خانہ کو رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت خوف کا شکار ہے، بانئ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید