آج اس گھناؤنی سیاست کاایک اور باب بندہوگیا،اسدعمر

May 20, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہنا ہے کہآج اس گھناؤنی سیاست کا ایک اور باب بند ہوگیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمشین کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ لوگ پیسہ لگا کر حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، ارکان خریدے جاتے ہیں، سینیٹ کی سیٹیں خریدی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہاس قسم کی سیاست کے خلاف جہاد عمران خان نے کیا،یہ 25 لوٹے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے۔

اسد عمر نے کہا کہمیں ان لوٹوں پر کروڑون روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہوں،یہاں سیاسی پارٹیوں نے سیاست کو کاروبار کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب مشوروں کا وقت ختم، نئے الیکشن کا اعلان کریں۔