خواجہ سعد رفیق کل لندن میں بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شریک ہونگے

May 23, 2022

لاہور (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق 24 مئی کو لندن میں اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وہ 11 مئی کو شہباز شریف کے ہمراہ ایک وفد کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن گئے تھے، اس تقریب کی وجہ سے وہ وہیں رہ گئے۔ تقریب میں خواجہ سعد رفیق کی فیملی بھی شریک ہو گی۔