ڈالر کی پیش قدمی شرح سود بڑھانے سے بھی نہ رک سکی

May 24, 2022

فوٹو: فائل

ڈالر مہنگا ہونے کی جانب پیش قدمی شرح سود بڑھانے سے بھی نہ رک سکی، ڈالر آج بھی انٹربینک میں 48 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے آغاز پر شرح سود بڑھانے کا اثر روپے کی قدر پر مثبت رہا، تاہم اختتام منفی رہا۔

کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کا بھاؤ 200 روپے سے نیچے 199 روپے 75 پیسے بھی ہوا، لیکن برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے اختتام تک 48 پیسے اضافے سے 201 روپے 41 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 202 روپے ہے جہاں روپے کے مقابلے میں ڈالر20 پیسے مہنگا ہوا ہے۔