شیخ رشید بار بار اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ

May 25, 2022

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید بار بار اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گرفتاری سے بچنے کے حوالے سے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید پیش نہیں ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی؟

انہوں نے مزید کہا کہ بار بار ان کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہوگی پھر آرڈر جاری کریں گے۔