میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

May 25, 2022

فائل فوٹو

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا جبکہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔