پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے، شیخ رشید

May 25, 2022

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نہیں لیکن عمران خان سے خون کا رشتہ ہے۔

راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا صوابی آجاؤ لیکن میں نے پنڈی میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، شام کو لال حویلی سے نکلیں گے اور کنٹینرز کو اُٹھا کر پھینک دیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اصل حکومت نواز شریف لندن سے بیٹھ کر رہے ہیں، چور اور ڈاکو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کے اعلان تک تحریک جاری رہے گی، امن اور جمہوریت کی سیاست کریں گے، اپنے مخالفین کا بھی تحفظ کریں گے۔