تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکرخاتون 17روز بعد زندگی کی بازی ہارگئی

May 26, 2022

کوٹ ادو(نامہ نگار)تیزاب گردی کا شکار35 سالہ ٹک ٹاکرخاتون 17 روز بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔نسرین گھر میں سوئی تھی کسی نے تیزاب انڈیل دیا، بیٹا بھی جھلس گیا تھا،مقدمہ میں نامزد ملزمان گرفتار ہیں، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر14بی میں 8مئی کے روزعبدالرشید کی بیوی اور بچے علی الصبح گھر میں تھے کہ اسی اثناء میں نامعلوم افراد نے ان کے اوپر تیزاب انڈیل دیا، جس سے گھر میں سوئی وہی 35 سالہ ٹک ٹاکر نسرین اور اسکا بیٹاجھلس گئے تھےجنہیں فوری طور پرتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا ،جہاں سے انہیں نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیاگیا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے متاثرہ ٹک ٹاکرنسرین بی بی کی والدہ کی مدعیت میں رانا سکندر حیات،اسد حیات اور رانا آصف کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، متاثرہ ٹک ٹاکر نسرین بی بی 17روز بعدموت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعدگزستہ روزانتقال کر گئیں، واضح رہے کہ متاثرہ خاتون نے والدہ کی جانب سے مقدمہ میں نامزد کیے گئےملزمان کے حق میں بے گناہی کا بیان سوشل میڈیا پر جاری کر رکھا تھا۔