ناصرہ جاوید کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید

May 26, 2022

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید کردی۔

اپنے ایک بیان میں ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

ناصرہ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ انہوں نے لانگ مارچ میں جانے کی کوئی بات نہیں کی۔