اسلام آباد کے پمز اسپتال میں چلڈرن وارڈ کی دوسری منزل کو مریضوں سے خالی کروالیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ کی جانب جانے والا راستہ بند کردیا۔
وارڈ میں موجود ملازمین کا کہنا ہے کہ چلڈرن وارڈ میں بدبو کی وجہ سے مریضوں کو ہٹایا گیا ہے۔
ملازمین کا موقف ہے کہ کسی چیز کے جلنے کی بُو آرہی ہے۔
چلڈرن وارڈ میں داخل تمام بچوں کو پرائیویٹ وارڈ شفٹ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ ایک ماہ قبل اسلام آباد کے پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جھلس کر 15 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔