سی ٹی ڈی نے گڑھی شیر داد ورسک میں آپریشن میں خود کش بمبار کو ہلاک کردیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق افغان خودکش بمبار سانگری نے عمارت کی چھت پر جا کر فرار ہونے کی کوشش کی، دہشت گرد نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ہلاک خودکش بمبار سے 3 دستی بم برآمد ہوئے۔