اذان اور وسیم انگلینڈ میں فٹبال ٹریننگ کیلئے منتخب

May 27, 2022

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) اذان اور وسیم ممکنہ طور پر دو سالہ اسکالر شپ پر سوئنڈن ٹائون فٹ بال کلب میں ٹریننگ لینے کیلئے مارچ میں انگلینڈ جائیں گے جبکہ دو کوچز زبیر، کوچ باسط انگلینڈ میں ایک ماہ کی کوچنگ حاصل کریں گے۔ کراچی فٹ بال کلب اور سوئنڈن ٹائون کلب کے درمیان ایم او یو کے تحت 26کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے بعد دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔